Hakim Ali Zardari
رئیس حاکم علی زرداری مرحوم
نوٹ یہ صفحہ ابھی تحقیق و تفتتیش کے مراحل سے گزر رہا
ہے
رئیس حاکم علی زرداری صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں1930میں سردارمحمد حسین زرداری کے یہاں پیدا ہوئے ۔
سردار محمد حسین سردار سجاول خان کے بڑےصاحبزادے تھے
اس لیئے ابتدا ہی سے حاکم علی زرداری ، زرداری قبیلے اور علاقے کے مسائل اور معاملات میں دلچسپی لینے لگے والد سردار محمد حسین زرداری کی وفات کے بعد حاکم علی زرداری ، زرداری قبیلے کے سردار منتخب ہوئے اس حیثیت سے رئیس حاکم علی زرداری نے جہاں قبیلے کے معاملات میں حصہ لیا وہیں علاقائی اور صوبائی پھر ملکی معاملات اور سیاسیات میں بھی حصہ لینے لگے 1965 میں ایوب خان کے دور میں ضلع نوابشاہ کے ٹاون ناظم منتخب ہوئے مگر اس کے بعد انہوں نے ملکی الیکشن میں جنرل ایوب خان کے مقابلے میں محرمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا اگر چے کہ اس کے نتیجے میں انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑا
رئیس حاکم علی زرداری قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ ان کی الیکشن مہم میں شریک رہنے کے علاوہ رئیس حاکم علی زرداری نے پیپلز پارٹی عوامی نیشنل پارٹی اے این پی میں بھی رہے جبکہ رئیس حاکم علی زرداری نے اپنا آخری وقت پیپلز پارِ ٹی کے ساتھ ہی گزار 24 مئی 2011کو-
- اسلام آباد میں رئیس حاکم علی زرداری اس جہان فانی سے رخصت ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ۔